عوامی ورکرز پارٹی کی مرکزی رہنماوں کا پختو نخواء کا کامیاب دورہ


معروف مزدور اور کسان رہنماوں سمیت سینکڑوں لوگوں نے عوامی ورکرز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کیں۔


رپورٹ: قاضی  حکیم

عوامی ورکرز پارٹی کی مرکزی قیادت نے وفاقی صدر کامریڈ یوسف مستی خان کی قیادت میں ۱۷ جون سے ۲۳ جون تک خیبر پختونخواء کا کامیاب دورہ کیا ۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران مردان، بونیر اور سوات میں کارکنوں اور مقامی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں اور موجودہ ملکی  علاقائی اور بیں اللقوامی صورتحال سے ان کو آگاہ کیا اور تنظیمی معاملات پر تفصیل سے گفتگو کیا۔

اس دوران مرادان میں صوبائی قیادت کے  کفایت اللہ کے رہائش گاہ پر میٹنگ کیں اور شمولیتی  پروگرام  میں شریک ہوئے جہاں درجنوں نوجوانوں نے عوامی ورکرز پارٹی میں شامل ہوئے۔

  

عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی صدر یوسف مستی خان اور دیگر رہنماوں سواڑی کے مقام پر مہنگائی کے خلاف احتجاجی جلسہ سے خطاب کر رہے ہیں۔۔

اگلے دن انہوں نے مالا کنڈ ڈویژن  کا دورہ کیا اور  امبیلہ کے مقام پر  ان کا زبردست استقبال کیا گیا قیادت کو درجنوں گاڑیوں کے جلوس میں بونیر کے صدر مقام سواڑئ لے جایا گیا جہاں مہنگائ اور بدامنی کے خلاف ایک زبردست مظاہرہ کیا گیا ۔

مقررین نے آئ ایم ایف موجودہ حکومت کے عوام دشمن اقدامات کے خلاف نعرہ بازی کی۔

آخر میں مرکزی صدر نے اپنے خطاب میں سرمایہ داری نظام اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کردار پر  بات کیں۔ انہوں نے مختلیف سیاسی رہنماوں اور پرانے بایاں بازو کے رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ صدر یوسف مستی خان نے بونیر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن سے بھی خطاب کیا۔ جنرل سیکریٹری بخشل تھلو حیدر زمان اور صدر یوسف مستی خان نے وکلاء کے سامنے پارٹی منشور پر بات رکھی اور موجودہ صورتحال پر مارکسی نقطہ نظر سے تجزیہ کیا۔ بار میں وکلاء کی  بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔ بعد میں سوال وجواب کا سلسلہ شروع ہوا وکلاء کے سوالوں سے ان کی پارٹی پروگرام میں دلچسپی عیاں تھی۔

اپنے دورے کی آخری مرحلے پر فیڈرل صدر کامریڈ یوسف مستی خان جنرل سیکریٹری بخشل تھلو آرگنائزنگ سیکرٹری جاوید اختر صوبائی صدر حیدر زمان،  مرکزی نائب صدر شہاب خٹک  ، فیڈرل کمیٹی کے اراکین قاضی حکیم ،فضل مولا ، کفایت اللہ ، اور سینئر رہنماء عبدالجلا،ل نادر خان، منصور علی کے ہمراہ ٹال گئے اور معروف لیبر لیڈر باور خان سے ملاقات کی ۔

یاد رہے کہ باور خان کراچی میں کامریڈ عثمان بلوچ اور ساتھیوں کے ساتھ اپنے وقت کے ایک مشہور مزدور رہنما رہے ہیں اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں باور خان نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت عوامی ورکرز پارٹی میں باضابظہ اعلان کیا ۔

علاوہ ازین وفد  نےمزدور کسان پارٹی کے سابق رہنما ء اور مشہور مارکسی دانشور عنایت اللہ یاسر  سے ان کے  رہائشگاہ  پر ملاقات کی اور ان سے بہت مفید بات چیت ہوئ ۔ بعد ازاں انہوں نے  اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت عوامی ورکرز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔  انہوں نے  وعدہ کیا کہ اپنے ساتھیوں سے مشورہ کر کے عنقریب ایک بڑے جلسہ عام میں وہ دوبارہ اپنی سیاست کا آغاز کرینگے۔

عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی صدر یوسف مستی خان، بخشل تھلو، جاوید اختر ،حیدر زمان و دیگر  نے سوات میں استاد فضل غنی مرحوم کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔تقریب میں سوات بھر سے اساتذہ ، ڈاکٹرز اور دانشوروں نے شرکت کی اس موقع پر قاضی حکیم فضل مولا سمیت سوات کی ضلعی قیادت  بھی موجود تھیں۔

مرکزی صدر یوسف مستی خان جنرل سیکریٹری بخشل تھلو اور ضلعی قیادت پارٹی کے صوبائی رہنما حاجی محمد آمین کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کیا۔