عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی صدر جناب یوسف مستی خان نے نیشنل پارٹی پاکستان کے سربراہ معروف ترقی پسند و محبِ وطن سیاستدان میر حاصل خان بزنجو کی وفات پر جاری کردہ تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم بزنجو نے ساری زندگی بلوچ قوم اور پاکستان میں پسے ہوئے نچلے طبقات کے حقوق کیلیے سیاست اور عملی جدوجہد میں گذار دی ۔ وہ ایک سچے اور بے باک قائد تھے جو اپنے والد میر غوث بخش بزنجو کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بلوچستان کے عوام کے حقوق اور معدنی دولت اور قدرتی وسائل پر بلوچ قوم کے حقِ ملکیت کیلیے جمہوری و قومپرست سیاست کرتے رہے۔ میر حاصل بزنجو کی وفات پاکستان میں ترقی پسند, جمہوری اور قوم پرست سیاست کیلیے بہت بڑا نقصان ہے ۔ عوامی ورکرز پارٹی پاکستان میں بائیں بازو کی ایک بڑی سیاسی جماعت تشکیل دینے کے سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے باہمی ادغام پر مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے جن میں نیشنل پارٹی بھی شامل تھی۔ امید ہے کہ میر صاحب کی وفات سے مذاکرات کا یہ عمل متاثر نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ورکرز پارٹی میر بزنجو کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین, ورثاء اور سیاسی ساتھیوں کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتی ہے۔
On the very sad demise of National Party leader Mir Hasil Khan Bizenjo, AWP General Secretary Akhtar Hussain said that it was a great national loss. Mir Hasil was a true Democrat with progressive ideas continuously struggled through out his life for national rights of all the federating units and for the rights of working people. He said Mir Hasil Bizenjo was twice elected as member of the National Assembly and Senate and from his student age till his death dedicatedly and committedly followed the path of his greate father Mir Ghous Bakhsh Bezenjo. Akhtar Hussain said that he personally and as part of Awami Workers Party shares the grief of Mir Bizenjo’s family and the members of National Party. He said that a united struggle for basic social and revolutionary change in Pakistan, which was the only way to pay tribute to Mir Hasil Bezenjo.