یوسف مستی خان سیاست دانوں کی اس نایاب نسل کی نمائندگی کرتے ہیں جو اپنی آخری سانس تک مظلوم قوموں، خواتین، مذہبی طور پر ستائے ہوئے طبقوں اور محنت کش عوام کے ساتھ کھڑے رہنے اور اقتدار کے سامنے سچ بولنے کے عزم پر قائم رہے۔ وہ ایک ایسے دور میں حقیقی طور پر ترقی پسند سیاست کا مظہر تھے جہاں فوجی اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات اور منافع خوری، مرکزی دھارے کے سیاست دانوں کے بنیادی اہداف کی نمائندگی کرتے ہیں اور آج کے نوجوانوں کو یوسف مستی خان کے راستے کو اپنانا چاہیے.