- Sindh Tenancy Act کے تحت تمام زمینں ، بے زمین ہاریوں میں تقسیم کی جائیں۔
- جاگیرداروں سے زمینں ضبط کی جائیں۔
- تمام قومی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیے جائے۔
- بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دیا جائے۔
- مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کیا جائے۔
- فوجی اور سول بیروکریسی کے قبضے میں موجود زمینوں کو بے زمین ہارئیوں میں تقسیم کیے جائے۔
- سندھ اور بلوچستان میں جاری سیاسی کارکنان کا قتلِ عام بند کیا جائے۔
- عوامی ورکرزپارٹی کے مرکزی رہنما بابا جان اور غلام دستگیر سمیت تمام سیاسی کارکنان پر لگے بے بنیاد الزامات کو ختم کرے کے ان کو زندان سے رہا کیا جائے۔
- کورٹ ارڈر کے پر عمل درامد کرتے ہوئے زمینوں کو فورن ہارئیوں میں تقسیم کیا جائے۔
- سانگھڑ میں موجود کرپٹ افسرز کے خلاف اقدام کیا جائے اور ٹول اپریٹرز کی تنخواہ دی جائے۔
- عوامی ورکرز پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ جب تک زری اصلاحات نہیں ہو جاتی تب تک پاکستان میں خوشہالی ناممکن ہے۔ عوامی ورکرز پارٹی یہ مطالبہ کرتی ہے کہ 25 ایکڑ زمین سے زیادہ قبضہ رکھنے والے جاگیرداوں سے زمینں کھنچ کر 16 ایکڑ کے حصاب سے ہارئیوں میں تقسیم کی جائیں۔
- سانگھڑ کے ہاری ، غلام علی لاغاری، مولا بخش بھٹی ، نور محمد راجن، گل شیر راجن، حضور بخش بھٹی، منور مسیحی، سمیت ۤ8 ہارئیوں کی بے دخلی ختم کی جائے اور ان پر موجود کیسز ختم کیے جائے۔
- سانگھڑ میں موجود ہسپتال کی حالات ٹھیک کی جائے، دوائیوں کی کمی پوری کی جائے اور ڈاکڑوں کی تعداد زیادہ کی جائے۔
- سانگھر تیل اور گیس کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جس میں بہت ساری ملٹی نیشنل کمپنیاں کام کرتی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان ملٹی نیشنل کمپینیز کے مناٖفے سے سانگھڑ شہر کےمقامی نوجوانوں کو روزگاردیا نائے، گیس کی فراہمی مقامی لوگوں کے لیے یقینی بنائی جائے، سڑکیں ہسپتال اور سکول بنائے۔
- عوامی ورکرز پارٹی یہ مطالبہ کرتی ہے کہ پورے پاکستان میں ایک جیسہ تعلیم نظام رائج کیا جائے اور تعلیم کی خرید و فروخت بند کی جائے۔
- سانگھڑ شہر میں گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ بند کی جائے۔
- عوامی ورکرز پارٹی یہ مطالبہ کرتئ ہے کہ گنے کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ ہاری اپنی زندگی چلا سکیں۔