عوامی ورکرز پارٹی سندھ کے نوجوان رہنماء شفقت ملک کو فورا بر آمد کیا جائے

پريس ریلز

.

عوامی ورکرز پارٹی کی مرکزی قیادت  نے   اے ڈبلیو پی گھوٹکی تعلقہ  کے سیکرٹری شفقت حسین ملک   کی سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے گھر سے اٹھانے اور لاپتہ کئے جانے  کی سخت ترین الفاط میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا کہ انہیں فوراً باز یاب کیا جائے۔

شفقت حسین ملک کو 22جون کی رات رینجرز اور کچھ سول وردی میں ملبوس اہلکاروں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرکے ان کے گھر سے اٹھایا اور  جبری لاپتا کیا ہے۔ جس کا تاحال نہ اسکے خاندان کے افراد اور نہ ہی پارٹی کو علم ہے کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہے۔

پارٹی کے مرکزی صدر يوسف مستی خان ، سیکریٹری جنرل اختر حسین ایڈوکیٹ اور تنظیمی سیکریٹری کیا جائے۔شفقت حسین ملک  کی  جبری گمشدگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے  اور مطالبہ کیا کی انہیں فلفور بر آمد کیا جائے۔ انھوں نے پارٹی کے تمام یونٹوں کو ہدائیت کی ہے کہ وہ ہفتہ اور اتوار کو پورے ملک بھر میں مظاہرے کیا جائے

ن رہنما ؤں نے مزید کہا ہے کہ سندھ میں بھی بلوچستان اور خیبر پختونخوا ء کی طرح سیاسی و سماجی ا کارکنان کی خفیہ اداروں کے ہاتھوں گمشدگی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ایک طرف موجودہ وبا ئی صورت حالات اور معاشی و سماجی بحرانوں کے دور میں حکمرانوں کی جانب سے عوام کے استحصال اور مظلوم قوموں کے وسائل کی لوٹ کھسوٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ تو دوسری جانب ریاستی خفیہ ادارے دھشتگردی کی آڑ  میں پرامن شہریوں اور سیاسی کارکنان کے اوپر حملہ آور ہو رہے ہیں۔

عوامی ورکرز پارٹی جبری گمشدگیوں کو ملکی آئین  کی خلاف ورزی اور ریاستی دہشتگردی سے تعبیر کرتی ہے ۔ پارٹی شروع دن سے ریاستی و سماجی دہشتگردی کے خلاف برسر پیکار ہے اور  اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ مستقبل میں جدوجہد جاری رکھے گی ۔

ان  رہنماٶں نے مزید کہا کہ ملک اور عوام کے مفادات اس امر سے وابستہ ہیں کہ ملکی سرحدوں پر منڈلاتی کشیدگی اور انشتار کی کیفیات میں اضافہ نہ ہو۔ لیکن اسٹبلشمنٹ کی پالیسیاں اس کے برعکس ہیں۔  

نام نہاد صوبائی و مرکزی حکومتیں گم شدہ شہریوں کے سوال پر مجرمانہ چپ سادھے لئے ہوۓ ہیں۔ پاکستاني حکمرانوں کو دنیا کی دیگر آمریتوں اور آمروں بالخصوص شاہ ایران، کیوبا کے بتستا، ھٹلر، میولینی، اور چلی کے آمر جنرل پنوشے کے انجام کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ ان رہنماٶں نے پرزور مطالبہ کیاکہ شفقت حسین مَلک اور تمام گمشدہ سیاسی اسیران کو فوری طور پر رہا کیاجائے  ۔

عوامی ورکرز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری  عابدہ چوہدری ایڈوکیٹ نے بھی عوامی ورکرز پارٹی گھوٹکی “سندھ” تعلقہ سیکریٹری  شفقت حسین ملک کو جبری طور پر گھر سے اٹھا لئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے

ہم اس ماوارِے آئین اور قانون اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے پرامن  سیاسی کارکن کو فوری رہا کیا جائے ۔اور تمام جبری طور پر گمشدہ افراد کو رہا کیا جائے۔

عبدہ چہدری نے کہا کہ   ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرنےمیں ناکام  ہوچکی ہے؛ صحت، تعلیم  اور روزگار جیسے بنیادی حقوق چھینےجارہے ہیں ریاستی جبر میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔ہر اٹھنے والی آواز کو بند کرنی کی کوشش جاری ہے چاہے وہ افراد ہوں یا میڈیا چینلز ۔

عوامی ورکرز پارٹی گھوٹکی یونٹ اور پروگریسیو اسٹوڈینٹس فیدریشن ، نے کہا کہ  شفقت حسین ملک ایک سیاسی سماجی کارکن ہے اس کا عوام دوست اور انسان دوست سیاسی سماجی کام میں بڑا حصہ ہے۔

اس کا کسی بھی جرائم پیشہ ، سماج دشمن یا  کسی ملک دشمن سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں وہ ایک پر امن شہری اور سیاسی کارکن ہے۔

عوامی ورکرز پارٹی سیاسی کارکنوں کی جبری گمشدگیوں اور رات کے اندھیرے میں گھروں پر ہراس اور ماورائے آ ئین اور غیر قانونی کاروائیوں کی سخت لفظوں میں مذمت کرتی ہے۔

پارٹی انسانی حقوق کی تنظیموں،سپریم کورٹ آف پاکستان سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہیں کہ بشمول شفقت ملک اور سارے سیاسی کارکنوں کو فوری طور پر کے سامنے لایا جائے۔”

Ali

Awami Workers Party is a Left-wing revolutionary party of the working class, working people. peasants, women, youth, students and marginalised communities. It strives to bring about structural changes in society set up an egalitarian society based on social justice, equality, and free from all kinds of exploitation and discrimination on the basis of faith, religion, class, nationality, gender and colour. 

Tags: