عوامی ورکرز پارٹی عورت مارچ پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور اس واقع کی عدالتی تحقیقا ت کا مطالبہ کرتی ہے

پریس ریلز

عوامی ورکرز پارٹی نے اسلام آباد میں عورت مارچ کے شرکاء پر حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت اور اس واقعے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 اے ڈبلیو پی کے صدر یوسف مستی خان اور سیکرٹری جنرل اختر حسین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا: “پارٹی  ان بہادر خواتین اور مردوں کو سلام پیش کرتی ہے جو اپنے حقوق کے لئے اسلام آباد ، لاہور ، کراچی ، سکھر ، ملتان اور دیگر شہروں میں  بڑی تعداد میں نکلے  اور عورت آزادی مارچ میں حصہ لیا۔ “

ان رہنماؤں نے کہا : “ہم عورت مارچ کے رہنماؤں اور رضاکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں ، خاص طور پر ویمن ڈیموکریٹک فرنٹ (ڈبلیو ڈی ایف) کی صدر عصمت شاہجہاں ، ڈاکٹر فرزانہ باری اور دیگر جنہوں نے مذہبی گروپوں اور ان کے سرپرستوں کے جانب سے  اس تاریخی مارچ کو درھم برھم کرنےکے منصوبے کو ناکام بنادیا۔”

انھوں نے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر مارچ کے شرکاء کو سراہا اور تنگ نظر، فرقہ پرست ، جنونی عناصر  اور ان کے سرپرستوں کے خلاف ثابت قدم رہے۔

انہوں نے کہا کی خواتین آزادی اظہار رائے اور اجتماع کے  اپنے بنیادی آئینی حق کا استعمال کر رہی تھیں اور خواتین اور لڑکیوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کے خلاف پدراشاہنہ تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف آواز بلند کر رہی تھیں۔

وہ سیاست ، معیشت اور معاشرے سے عسکریت پسندی  اور انتہا پسندی کا خاتمے کا ان کی حفاظت اسلام آباد کے ظلعی انتظامیہ کی ذمی داری تھی۔ جس میں وہ ناکا رہے۔ مطالبہ کر رہے تھے۔

دونوں رہنماؤں نے سوال کیا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے پیشگی اجازت لئے بغیر اورعورت مارچ کے قریب شدت پسند گروہوں  اور نام نہاد اسلام کے نام لیوا وں کو اکٹھا ہونے کی اجازت کیوں دی جنہوں نے خواتین کے ساتھ بدزبانی اور بدتہذیبی کے تمام حدود کو پامال کیا؟

ان رہنماوں نے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

“عوامی ورکرز پارٹی غیر ذمہ دار میڈیا  اور دائیں بازو کے نام نہاد پڑھے لکھے لوگوں کی جانب سے خواتین  مارچ اور ان کے حقیقی مطالبات کو مسخ کرنے  اورکارکنوں کے خلاف پھیلائے گئے پروپیگنڈوں اور دھمکیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی  ہے۔”

عوامئی ورکرز پارٹی ایک ایسے معاشرے کے لئے جدوجہد کرنے کا عزم کرتی ہے جہاں خواتین خوف سے آزاد ہوں جہاں عورتیں اور مرد برابری  اور باہم عزت و تکریم کی بنیادپر رشتوں کے بندھن میں بند سکیں۔

انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ عوامی ورکرز پارٹی  فاشزم ، سرمایہ داری،سامراجیت ،تشدد، جنگجویانہ خارجہ اور داخلی پالیسیوں، اغواء اور دہشت گردی سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لئے خواتین کو سیاست میں قائدانہ کردار  ادا کرنے کے لئے  ان کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

پارٹی ریاست کے غلط بیانیے مردانگی کے فرسودہ  نظریات کے خلاف لڑنے کا عزم کرتی ہے جس کے شکار ہزاروں خواتین ہو چکی ہیں اور ایک  متبادل  ترقی پسند اور سماجی انصاف پر مبنی نظام کی تشکیل کے لئے جدوجہہد کاعزم دہرتی ہے۔

جاری کردہ:  عوامی ورکرز پارٹی  

Ali

Awami Workers Party is a Left-wing revolutionary party of the working class, working people. peasants, women, youth, students and marginalised communities. It strives to bring about structural changes in society set up an egalitarian society based on social justice, equality, and free from all kinds of exploitation and discrimination on the basis of faith, religion, class, nationality, gender and colour.