AWP expresses solidarity with Ali Wazir on his cousin’s death

Press Release

The Awami Workers Party (AWP) expresses grief over the death of Arif Wazir, cousin of MNA Ali Wazir after a targeted gun attack in Wana.

Arif Wazir was shot by “unknown” gunmen in the head and neck. He was shifted to PMIS in Islamabad on Thursday. But he died after multiple surgeries at the Pakistan Institute of Medical Sciences Islamabad on Friday.

In a condolence message AWP President Yousuf Mustikhan, Secretary-General Akhtar Hussain, and Deputy Secretary-General Ismat Shahjehan, Khyber-Pakhtunkhwa President Akhundzada Haider Zaman Khan and Professor Shahjehan expressed solidarity with MNA Ali Wazir and the bereaved family on the tragic death of Arif Wazir.

They condemned the barbaric act perpetrated by the state’s strategic assets and demanded arrest of the culprits.

“People of Waziristan and other former tribal agencies continue to suffer due to the imperialist proxy war, military operations in the region for the last four decades,” says AWP deputy secretary-general Ismat Shahjehan.

She said Arif Wazir was the first cousin and right hand man of the MNA Ali Wazir and the 18th member of his family killed in a targeted attack since the emergence of Taliban in the former tribal agency after 9/11.

The AWP also questioned the security apparatus claims that Waziristan and other tribal districts have been cleansed of ‘terrorists’.

“If the army is in control of Waziristan, and during lockdown, how gunmen are roaming around shooting people at will? AWP president wondered

The AWP leadership demands a judicial inquiry into the incident and justice for the Wazir family.

They also demanded flushing out the terrorists from the region and stop patronizing thugs and mercenaries.

اے ڈبلیو پی کا علی وزیر سے اظہار یکجہتی

پریس ریلز

 عوامی ورکرز پارٹی نے  ایم این اے علی وزیر کے چچا زاد بھائی عارف وزیر کی ہلاکت پر  گہرے دکھ  کاا اظہار کیا ہے ۔

عارف وزیر کو “نامعلوم” مسلح لوگوں نے جمعرات  کے روز وانا میں سر اور گردن میں گولی مار دی۔ انہیں اسلام آباد میں پی ایم آئی ایس منتقل کیا گیا تھا۔ لیکن جمعہ کے روز پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد میں متعدد سرجری کے بعد ان کی موت ہوگئی۔

ایک تعزیتی پیغام میں اے ڈبلیو پی  کے صدر یوسف مستی خان ، سیکرٹری جنرل اختر حسین ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عصمت شاہجہاں، خیبر پختونخوا کے صدر اخوندزادہ حیدر زمان خان اور پروفیسر شاہجہاں نے عارف وزیر کی المناک موت پر ایم این اے علی وزیر اور سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

 انہوں نے ریاست کے اسٹراٹیجک اثاثوں کے وحشیانہ اقدام کی مذمت کی اور مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

 اے ڈبلیو پی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عصمت شاہجہاں نے کہاکہ “گذشتہ چار دہائیوں سے خطے میں سامراجی پراکسی جنگ، اور فوجی کارروائیوں کے سبب وزیرستان اور دیگر سابقہ قبائلی ایجنسیوں کے لوگ جبر اور دہشت گردی اور تضحیک کے شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عارف وزیر ایم این اے علی وزیر کا پہلا کزن اور دست راست تھے اور نائن الیون کے بعد وزیرستان میں پراکسی دیشتگردوں کے آنے کے بعد سے ٹارگٹ حملے میں ہلاک ہونے والے اس کےخاندان کے 18 ویں ممبر تھے۔

اے ڈبلیو پی نے سکیورٹی اداروں کے اس دعوے پر بھی سوال اٹھایا کہ وزیرستان اور دیگر قبائلی اضلاع کو ’دہشت گردوں‘ سے پاک کردیا گیا ہے۔

اے ڈبلیو پی کے صدر نے حیرت کا اظہار کیا کی اگر فوج کا سابق قبائیلی علاقں پر مکمل گرفت ہے ،تو لاک ڈاؤن کے دوران مسلح دہشت گرد کیسے اس علاقے میں آزادانہ گھوم سکتے ہیں اور جب چاہے لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بناتے ہیں؟

اے ڈبلیو پی کی قیادت نے واقعے کی عدالتی تحقیقات اور وزیر فیملی کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے خطے سے دہشت گردوں کو نکالنے اور ٹھگوں اور کرائے کے قاتلوں کی سرپرستی ترک کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Ali

Awami Workers Party is a Left-wing revolutionary party of the working class, working people. peasants, women, youth, students and marginalised communities. It strives to bring about structural changes in society set up an egalitarian society based on social justice, equality, and free from all kinds of exploitation and discrimination on the basis of faith, religion, class, nationality, gender and colour. 

Tags: