عوامی ورکرز پارٹی نے 12-13 مارچ 2022 کو ہونے والی اپنی وفاقی کانگریس کی تیاریوں کا آغاز جمعہ کو لاہور پارٹی آفس میں کارکنوں کے اجلاس سے کیا۔
اجلاس سے پارٹی کے وفاقی صدر یوسف مستی خان، جنرل سیکرٹری اختر حسین، وفاقی کمیٹی کے رکن عاصم سجاد اور گلگت بلتستان کے رہنما بابا جان نے خطاب کیا۔
میٹینگ میں پارٹی کے آرگنائنزنگ سیکریٹری جاوید اختر، سینئر رہنماء پروفیسر صلاح الدین، رانا اعظم ایڈووکیٹ، زاہد پرویز، لیبر سیکریٹری صفدر سندھو، پینجاب پارٹی کے جنرل سیکریٹری عابدہ چوہدری، لاہور ضلعی پارٹی کے سیکریٹری لیاقت نصیرایڈووکیٹ، اور دیگر نے بحث میں حصہ لیا۔
اجلاس میں لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد اور گوجرانوالہ سے پارٹی کے اراکین کو اکٹھا کیا گیا جس میں پارٹی کی طرف سے کانگریس کے لیے تیار کردہ سیاسی دستاویز پر بھرپورر بحث ہوئی۔
پارٹی قیادت نے پارٹی کو مضبوط کرنے اور اسے موجودہ بوسیدہ استحصالی نظام کے مقابلے میں ایک حقیقی متبادل قوت بنانے کے لیے صفوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ۔
میٹنگ نے ہندوستان میں کسانوں کی جرآت مندانہ تحریک کو مبارکباد بھی بھیجی جس نے ہندو انتہاپسند مودی حکومت کے زیرقیادت نو لبرل عوام دشمن ایجنڈے کے خلاف ایک شاندار فتح حاصل کی ہے۔
پارٹی نے کیوبا، نکاراگوا، بولیویا اور سوڈان میں جمہوری طور پر منتخب حکومتوں کا تختہ الٹنے کی سامراجی سازشوں کے خلاف وہاں کے عوام اور قیادت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا ۔ پارٹی نے گوادر کے احتجاج کرنے والے ماہی گیروں، کراچی اور اسلام آباد میں بے دخلی کے خلاف جدوجہد کرنے والے کچی آبادی کے باشندوں اور ملک بھر کے طلباء کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا۔