پشاور میں عوامی ورکرز پارٹی کے صدر گرفتار

پشاور ہڑتال ۔ شہاب خٹک ایڈوکیٹ ، صدر عوامی ورکرز پارٹی خیبر پختونخوا کا تھانے سے پیغامپشاور میں ارمی پبلک سکول کے واقعے کے خلاف 16/12 ایکشن فورم کے پر امن یوم سیاہ کے شرکا ء پر لا ٹھی چارج، شیلنگ، اور پولیس کے ظالمانہ تشدد ، اور امن مارچ کے سینکڑوں کارکنوں کی گرفتاری ، اور پو یس کی بد سلوکی کی مذمت کرتا ہوں۔
10403633_756701427756959_6713906595748177074_nہم ( ڈاکٹر عالم محسود، شہاب خٹک ایڈوکیٹ، گل نواز خان مومند، ریاض مروت، اجمل آفریدی، خادم حسین خلیل، انجییر اختر شیر، ثناء اعجاز اور ایکشن فورم دیگر سینکڑوں ورکرز اور لیڈران ) اسوقت مختلف پولیس سٹیشنوں میں بند ھیں۔ وہ جو دہشت پھیلانے والے ہیں وہ توکھلے عام گھوم رہے ہیں ، وہ جو مذہبی نفرت پھیلانے والے ہیں وہ بھی کھلے عام جلسے کر رہے ہیں۔ مگر ترقی پسند پشتونوں کو تو اپنے شہیدوں کا سوگ منانے کی بھی اجازت نہیں۔ آج کے اس واقعے نے ایک بار پهر ریاست کی سفاکیت اور جھوٹ کا پول کھول دیا ہے۔ پاپولسٹ پارٹیوں کے امن کے قیام کے لئے سرکاری اجلاس اور اعلانات سب فراڈ ہیں۔ ملٹری اسٹیبلشمنٹ ہی کی ریاست پر اجارہ داری ہے۔ وہ اپنے حلیفوں کو تو
کبھی بھی گرفتار نہیں کرتی۔ عمران خان کو “ا حتجاج کے حق کی ٓاڑ میں” کھلے عام جمہوریت پر حملے کے بعد بھی تحفظ دیا گیا۔
ہمیں ان پاپولسٹ پارٹیوں سے کوئی امید نہیں۔ ترقی پسند جماعتوں اور تحریکوں کو اتحاد ہی امن کا قیام کا واحد رستہ ہے ۔
یاد رہے کہ عوامی ورکرزپارٹی ہڑتال کی کال دینے والی تنظیم “ایکشن فورم” کی سرگرم ممبر ہے
۔