فوجی عدالتوں پر مختصر بیان

عوامی ورکرز پارٹی فوجی عدالتوں کے قیام بارے بڑی سیاسی پارٹیوں کی جانب سے آئینی ترامیم کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور سمجھتی ہے کہ یہ قدم جمہوری اقدار کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ اس سے مذہبی دہشت گردی کو موثر انداز میں روکا نہ جا سکے گا۔ اور سیاست میں فوجی عمل دخل بڑھ جائے گا۔ ہم فوجی عدالتوں کے ذریعے انصاف کرنے کے عمل کو انصاف کے تقاضوں کے خلاف سمجھتے ہیں۔

awp_againstmilcourts_dec2014