لودھراں
عوامی ورکرز پارٹی ضلع لودھراں کی تیسری ڈیلیگیٹ کانگریس اتوار 03 نومبر 2019 کو منعقد ہوئی جس میں الیکشن کمیشن کے فرائض وفاقی کمیٹی کے رکن دلاور عباس صدیقی ،اور فرحت عباس خان نے سر انجام دیے ۔
کانگریس میں شریک مندوبین نےکامریڈ ڈاکٹر اسماعیل ثانی کو ضلعی پارٹی کا صدر، ناظرہ ظریف کو نائب صدر، راؤ عامر جنرل سیکرٹری، اختر محمود شاہ جوائنٹ سیکرٹری، عامر مسعود چغتائی لیبر سیکرٹری، نوشین اعجاز ویمن سیکرٹری، راؤ رئیس یوتھ سیکرٹری، باؤ راؤ توفیق کسان سیکرٹری، راؤ ثنا اللہ سیکرٹری اطلاعات، اور محمد سعید فنانس سیکریٹری، منتخب کیے۔
مجلس عاملہ میں لطیف مغل، مہر وقار حسین ، کوثر شاہین ، رئیسہ ناز ، شفیق الماس شامل ہیں
ڈیلیگیٹ کانگریس سے فرحت عباس خان نے خطاب کرتے ہوئے ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کے حوالے سے گفتگو کی اور پارٹی کارکنوں اور نو منتخب عہدے داروں پر زور دیا کہ وہ پارٹی پرہگرام کو محنت کش عوام تک پھیلائں اور پارٹی کو ایک متبادل کے طور پر پیش کرنے کی کوشیش کریں۔
دلاور عباس نے نو منتخب عھدیداروں کو مبارک باد دی اور پارٹی کی جد و جہد کو مزید بہتر ۔کرنے کی کوشش پر زور دیا